(24نیوز) سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب اسلحہ شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلحہ شیڈ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا، مؤثر اور بروقت اقدام کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم اس آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے