سندھ ہاؤس پر حملہ قابل مذمت، ملوث افراد پر مقدمات درج کرلئے ، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی میں جرات ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے، اسپیکر قومی اسمبلی کو حق ہے کہ حالات کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کو آگے لیکر جاسکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو او آئی سی کیخلاف بات کرتا ہے، اس پر لعنت ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سندھ ہاوس میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ ہاوس واقعہ میں ملوث افراد پر مقدمات درج کیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 27تاریخ کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو دونوں جماعتوں سے درخواست لینے کا کہا ہے۔،دونوں کے الگ جلسے کرنے کے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔دونوں پارٹیوں کے لیے الگ راستوں کا کہا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کے لیے کسی ممبر کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے پاس ہے، اٹارنی جنرل ریفرنس دائر کر رہے ہیں جو قانونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ضرور ہوگا،وزیراعظم