(24نیوز)حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کے بعد بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ فروری کیلئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اےنے نیپرا میں درخواست دائر کردی ، نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔سی سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی نے ہاتھوں میں جان دی۔خودکشی کرنیوالی سب انسپکٹر کے والد نے اہم بات بتا دی