بلوچستان میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی،وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو مبارکبادپیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 10 سال کے مذاکرات اور قانونی جنگ کے بعد اب یہ معاہدہ طے پایا ہے اور معاہدے کے تحت بلوچستان میں10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔
گفت وشنید اور قانونی کشمکش کےدس برس بعدریکوڈک کان سےاستفادےکیلئےبیریک گولڈسےکامیاب معاہدےپر میں قوم اوربلوچستان کےعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ قریباً 11ارب $ ڈالرزکےجرمانےکی تلافی کےبعدبلوچستان میں 10 ارب $ کی سرمایہ کاری کی جائیگی جس کے نتیجےمیں روزگارکے8000 نئےمواقع پیداہونگے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اجلاس تاخیر سے کیوں بلایا ؟سپیکر قومی اسمبلی نے وضاحت دیدی