(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااعتزاز احسن نے کہاکہ ووٹ دینے سے قبل کسی صورت کوئی رکن نااہل نہیں ہو سکتا ،ووٹ دینے کے بعد الیکشن کمیشن ریفرنس پر فیصلہ کرے گا۔
الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،جو کچھ نہیں ہو رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔پی پی رہنما نے کہاکہ راجہ ریاض کہہ رہے ہیں ہمارے پاس 24 بندے ہیں ،وہ کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں جتنے بندے ہیں،یہ تو سودے بازی ہورہی ہے ،آپ پیسے پر بکو یا ٹکٹ پر ہے تو سودے بازی ۔
ان کا کہناتھا کہ آئین کاآرٹیکل 63 اے اس کے خلاف لگتا ہے جس نے اپنی پارٹی کی منشا کے خلاف ڈال دیا ہو، وہ ووٹ مانا جاتا ہے ووٹ دینے سے قبل کسی صورت کوئی رکن بھی نااہل نہیں ہوسکتا ،ووٹ دینے کے بعد الیکشن کمیشن ریفرنس پر فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل