(ویب ڈیسک)گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے طویل عرصے پر محیط علیحدگی کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین اب مزید علیحدگی کی زندگی نہیں گزاریں گے، یہ جوڑی اب ازدواجی زندگی کی جانب واپس آ چکی ہے۔متعدد سوشل میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کے مطابق نامعلوم ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب یہ جوڑی بہت جلد دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے والی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرحان سعید اور عروہ حسین نے ایک ساتھ اداکارہ زارا نور عباس کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ جوڑی زارا نور عباس کی سالگرہ پر بھی ایک ساتھ خوش اور مطمئن دیکھی گئی تھی اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے ایک مرتبہ دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر شوبز حلقوں کی جانب سے بھی بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے دونوں کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل