4 سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے ،بہت جلد حلقے کے عوام کےساتھ کھولوں گا، چودھری نثار

Mar 20, 2022 | 22:06:PM

(نیوز ایجنسی)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔
سابق وزیرداخلہ چودھری نثار 4 سال بعدبول پڑے،اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثارنے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کب تک اقتدار چھوڑ دیں گے؟ سابق گورنر سندھ نے تاریخ دیدی

مزیدخبریں