(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے ناراض ایم این اے عامر لیاقت نے وزیر اعظم کو بڑے فیصلہ لینے سے رکنے کا مشورہ دے دیا۔
عامر لیاقت نے ویڈیو بیان میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ جو آپ کے اپنے ہیں انہیں چھوڑ چھاڑ کر رکھا ہوا ہے، جن سے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں پتہ نہیں وہ آپ کے اپنے ہیں یہ نہیں۔
عامر لیاقت نے کہاکہ سننے میں آیا ہے آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ضرور ملیے گا، نہ ہی میں نیوٹرل اور نہ ہی میں بکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے ،بہت جلد حلقے کے عوام کےساتھ کھولوں گا، چودھری نثار