اپوزیشن کا اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس کے پہلے روز شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اپوزیشن کے مطابق حکومت تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر سکتی ہے، حکومت کی جانب سے اجلاس کے پہلے روز قوائد میں ترمیم کا خدشہ ہے، حکومت کو کسی محاذ پر من مانی کا موقع نہیں دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم این ایز کو اجلاس کے پہلے سے آخری روز تک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، اپوزیشن ایم این ایز اجلاس کے تمام سیشنز میں ایوان میں موجود رہیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اپوزیشن کی دھمکیوں کے سبب اب یہ اجلاس 25 مارچ کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔جوڑ توڑ کا فائنل راﺅنڈ شروع۔ا پوزیشن کے اتحادیوں سے رابطے تیز