(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 63 اے بارے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی، اٹارنی جنرل صبح سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے۔
قبل ازیں آرٹیکل 63 اے بارے صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے ریفرنس کے مسودے کی منظوری تھی،کابینہ نے صدارتی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی،وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی،
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ریفرنس صدر مملکت کو بھجوا یا گیاجس کی صدر عارف علوی نے منظوری دیدی،آرٹیکل 63A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ ریفرنس صبح سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا، عدالت سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی درخواست کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے ،بہت جلد حلقے کے عوام کےساتھ کھولوں گا، چودھری نثار