(24 نیوز)سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اجازت نامے کے بغیر عمرے کی ادائیگی کی اجازت نہیں۔
حرمین انتظامیہ کے سیکرٹری اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ ’عمرہ ادا کرنے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ اجازت نامہ حاصل کریں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامہ نسک اور توکلنا ایپ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔سیکرٹری حرمین انتظامیہ نے کہاکہ ’عمرے کیلئے مناسب وقت بک کرتے وقت حرم میں بھیڑ کو ملحوظ رکھنا چاہئے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان کا چاندکب نظر آنے کا امکان