(حافظ دلاور) زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود کارکنان نے ایک مشکوک شخص کو پکڑ لیا جو موبائل سے فوٹیجز بنا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ کارکنان کی جانب سے اس شخص پر حساس ادارے کا اہلکار ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کےباہر مورچوں میں کارکنان اب بھی موجود ہیں لیکن ان کی تعداد اب خاصی کم ہے جبکہ کینال روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: زمان پارک ہنگامہ آرائی، پولیس کا کریک ڈاﺅن، پی ٹی آئی رہنما کا بھائی گرفتار
دوسری جانب زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، گزشتہ روز ڈیوٹی جج نے کارکنان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان آج سماعت کریں گی
اس دوران عدالت کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔