ملک میں وقت سے پہلے الیکشن کیلئے علی ظفر کی ووٹنگ 

Mar 20, 2023 | 10:31:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک میں قبل از وقت الیکشن کے لیے لوگوں کی رائے پوچھ لی۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ 75 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جمہوریت ہیں یا نہیں۔

علی ظفر نے لکھا ہے کہ عوام کو خود کے لیے فیصلہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:  ندیم بیگ کی تنقید پر عروہ حسین کا شدید ردِعمل  

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آئیے ایک بار حتمی فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں تاکہ توقعات اسی کے مطابق رکھی جائیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے رائے بھی پوچھی ہے کہ کیا لوگ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں؟

مزیدخبریں