لندن: سکھ نوجوان نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پربھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
Indian flag is being pulled down from the Indian High Commission in London by Khalistan supporters. A regime that calls itself nationalist can’t even protect country’s flag in its diplomatic premises. pic.twitter.com/VA8gkzwR9b
— Ashok Swain (@ashoswai) March 19, 2023
لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔
دوسری جانب آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔