(24 نیوز) سعودی عرب میں فارمولا ون ریس کے مقابلے تین روز منعقد رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے جس میں میکسیکو کے ڈرائیور Sergio Perez نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون ریسنگ کے تین روزہ مقابلے منعقد ہوئے جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز نے شرکت کی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے۔
مقابلوں کے تیسرے روز میکسکو کے ڈرائیور Sergio perez نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہالینڈ کے Max verstappen دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح سپین کے F.alonso نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ سٹار وِل سمتھ العلاء اونٹ دوڑ کپ میں شریک
اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ ترکی عبدالمحسن الشیخ نے ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ سعودی عرب میں تیسری بار فارمولا ون ریس کے مقابلے منعقد ہوئے ہیں اور یہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی ایسے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرتے رہیں گے۔
اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ سعودی فضائیہ کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرہ بھی کیا گیا۔