’ اسی کہہ دیاں گے دھماکا کردیو،تسی کردینا‘ ثاقب نثار کی مریم نواز کے متعلق نازیبا گفتگو ،آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حال ہی میں ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مریم نواز کے متعلق خواجہ طارق رحیم سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔
کال میں خواجہ طارق رحیم کو مریم نواز کے متعلق صاف یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو باتیں کرتی ہے اس کو ٹکا کے جواب دینا چاہیئے اور اس خاتون کو باہر کہیں اچھی طرح سمجھانا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس
اس کے جواب میں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں بھی یہی سوچا تھا لیکن پھر مجھے تارڑ صاحب کی بات یاد آئی کہ ’کُتیاں دے بھوکے تے دور دور کھلوتے‘۔میاں ثاقب نثار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’تے جدوں لوڑ پئے گئی تہانوں اسی کہہ دیاں گے سائیڈ تے جاکے دھماکا کردیو،تسی کردینا‘مینو ں پتا اے‘ طارق رحیم بولے کہ ’آپ بے فکر رہیں ‘
’تے جدوں لوڑ پئے گئی تہانوں اسی کہہ دیاں گے سائیڈ تے جاکے دھماکا کردیو،تسی کردینا‘مینو ں پتا اے‘۔جسٹس(ر)ثاقب نثار
— 24 News HD (@24NewsHD) March 20, 2023
’آپ بے فکر رہیں ‘۔۔طارق رحیم
ثاقب نثار اور طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق ٹیلی فونک بات چیت لیک #AudioLeaks #24News pic.twitter.com/RTtvtrWRov
اس کے علاوہ ثاقب نثار نے خواجہ طارق رحیم کو مریم نواز کیخلاف استعمال کرنے کا بھی اشارہ دیا اور اس مبینہ کال میں مریم نواز کو گالیاں بھی دیتے رہے۔