(24 نیوز) نیب نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں عمران خان کو نیب راولپنڈی میں کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔