شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 8 سے قبل کیا پیشگوئی کی تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایونٹ کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے تھے جسکے باعث وہ اس پی ایس ایل میں دکھائی نہیں دیے۔
ٹورنامنٹ سے قبل دھانی نے اپنی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو اگر ہم کہیں کہ تقریباً پوری ہوگئی تو غلط نہ ہوگا۔
شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ ابھرتے ہوئے نوجوان بولر احسان اللہ اس سیزن کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہوں
تاہم احسان 22 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ 23 وکٹیں لینے والے سلطانز کے عباس آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر بولر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔
اس کے علاوہ احسان کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا ساتھ ہی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا، یہ پہلا موقع تھا جب 8 سیزنز میں کسی بولر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ملا۔
Also remember our team is the strongest side in this league, our young bowling lineup is brutal as well, they will create trouble for batsman in upcoming matches, and I personally believe young emerging Ihsanullah will be highest wicket-taker of this season.???? #MultanSultans
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 15, 2023
اس سے قبل بیٹرز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرتے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پورے سیزن میں عباس اور احسان میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا مقابلہ چلتا رہا اور آخر میں عباس ایک وکٹ سے جیت گئے۔