اداکارہ عروہ حسین پر تنقید، فرحان سعید خاموش توڑ دی

Mar 20, 2023 | 15:53:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے ہدایت کار ندیم بیگ کی تنقید پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تو ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے ہدایت کار ندیم بیگ کی تنقید پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا تو ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے حوالے سے نجی چینل پر نشر ہونے والے گیم شو میں ہدایت کار ندیم بیگ نے چند سوالات کے جواب میں اداکارہ عروہ حسین کو نخرہ کرنے والی اور خون کے آنسو رُلانے والی قرار دیا تھا۔

اداکارہ عروہ حیسن کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد ان کے شوہر فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے اور اہلیہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انسٹا پوسٹ پر کمنٹ میں تبصرہ دیتے ہوئے علامہ اقبال کا مشہور شعر لکھ کر ان کا حوصلہ بلند کیا ’تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر‘۔

بعدازاں انہوں نے ایک نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ ’آج کل کے شوز کا فارمٹ کچھ اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے کہ ایک فنکار دوسرے فنکار کو کسی نہ کسی طرح نیچا دکھائے۔ پھر کچھ سوشل میڈیا پیجز انٹرویوز اور گیم شوز میں سے صرف منفی چیزوں کو شیئر کرتے ہیں جو وائرل ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی شو یا انٹرویو میں سے مثبت اور مزاحیہ چیزوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں، لیکن نہیں۔

انہوں نے اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروموشن کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب اپنی فلم کی پروموش کر رہے ہوتے ہیں تو بجائے ہم سے یہ پوچھا جاتا کہ فلم بنانے میں کتنی محنت لگی، ہم سے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ دوران شوٹنگ کس اداکار نے سب سے زیادہ تنگ کیا۔

انہوں نے گزشتہ دنوں اداکار سمیع خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ پروگرام میں مدعو کیے گئے مہمانوں کا مذاق اُڑایا جاتا اور اسے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ندیم بیگ کی تنقید پر عروہ حسین کا شدید ردِعمل 

انہوں نے ساتھی فنکاروں سے اس طرح کے فارمیٹس کے خلاف آواز بلند کرنے اور ان کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ عروہ حسین کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بہن اور اداکارہ ماورا حسین سمیت کئی فنکاروں نے بھی اداکارہ کا حوصلہ بلند کیا اور اس طرح کے واقعات کی گواہی دی اور ساتھ ہی اس معاملے کو رفع دفع کرنے کا مشورہ بھی دیا۔