پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لیکر ترکیہ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر امدای سامان لیکر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں، ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام اور ترکیہ کے اعلیٰ سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پولینڈ کے بعد سلواکیہ کا بھی یوکرین کو جنگی طیارے دینے کا اعلان
ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا، پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔