سپین کی ملکہ صوفیہ کا سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار میں پاکستان کے سٹال کا دورہ 

Mar 20, 2023 | 16:38:PM

(24 نیوز) سفارتکاروں کی بین الاقوامی تنظیم آیڈا (AIDE) کی جانب سے سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار کا اہتمام سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں کیا گیا۔

اس بازار کا مقصد مختلف ممالک کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا تھا جس کا افتتاح سپین کی ملکہ صوفیہ نے کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی ڈپلومیٹک بازار میں بھرپور انداز میں شرکت کی گئی اور سٹال لگایا گیا۔

سٹال میں پاکستانی ثقافت، روایات، ٹیکسٹائل اور سیاحت کی بھرپور انداز میں عکاسی کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لیکر ترکیہ پہنچ گیا

اس موقع پر سپین کی ملکہ صوفیہ نے پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کے ہمراہ پاکستانی سٹال کا دورہ کیا، ملکہ صوفیہ کی جانب سے مختلف پاکستانی اشیاء میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستانی سٹال پر دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور مقامی شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

سفارتخانے کی جانب سے ہیڈ آف چانسری آئزہ شجاعت نے پاکستانی ثقافت، سیاحت اور مختلف مصنوعات کے حوالے سے معلومات مہیا کیں۔

مزیدخبریں