(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں یک دم بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت میں7 ڈالر فی اونس کمی دیکھی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ، پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپےکم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے، صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟