ایبٹ آباد، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کے تحصیل حویلیاں سمیت10 افراد جاں بحق

Mar 20, 2023 | 18:41:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاںکی گاڑی پر قاتلانہ حملہ،عاطف منصف خان سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے تحصیل چیئرمین عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملہ کیا گیا ،حملہ میں گاڑی کو آگ لگ گئی،گاڑی میں عاطف منصف خان سمیت 10 افراد سوار تھے، آگ لگنے سے لاشیں جھلس گئیں۔
قاتلانہ حملہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو آر ایچ سی حویلیاں منتقل کیا گیا ،پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کر دی، عاطف منصف کی خاندانی دشمنی طویل سالوں سے چل رہی تھی، دشمنی میں ان کے خاندان کے کئی افراد قتل ہو چکے ہیں ،عاطف منصف اپنے خاندان کے آخری چشم و چراغ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فارغ کیا جائے، راجہ ریاض

مزیدخبریں