افغان لیڈرکاطالبان کو رشتہ داروں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا حکم

Mar 20, 2023 | 19:07:PM

(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ طالبان اہلکار اپنے رشتہ داروں کو نوکریوں سے برطرف کریں ۔

تفصیلات کے مطابق ملا ہیبت اللہ نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ طالبان اہلکار اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں اور مستقبل میں رشتہ داروں کو ملازمت دینے سے گریز کریں، طالبان سربراہ کے حکم کے بعد صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کر دیا۔

جوزجان کے نائب گورنر کا بیٹا صوبے کے سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔

مزیدخبریں