سرکاری حج سکیم کے تحت صرف10ہزار درخواستیں جمع 

Mar 20, 2023 | 22:31:PM

 (24 نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت ابتک دس ہزار خواہشمند افراد نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں جبکہ توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی رعایت دے دی۔
16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،سپانسر شپ سکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔وزرات مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افرادمقررہ فیس زیادہ سے زیادہ پچاس ڈالر بھی کم جمع کرواسکتے ہیں ، 
سرکاری حج سکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری حج سکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کے لئے مختص کیا گیاہے۔44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے۔
ذرائع مذہبی امور کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے ،سپانسر شپ حج سکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس (4325)ڈالرزاور جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ سکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی (4285) ڈالرز فیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں