عمران خان کی جو ڈیشل کمپلیکس پیشی وفاقی پولیس کو اڑھائی کروڑروپے میں پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی جو ڈیشل کمپلیکس پیشی وفاقی پولیس کو اڑھائی کروڑروپے میں پڑی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی،پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے،فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس نے دس لاکھ روپے خرچ کئے،پولیس زرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین کو روکنے کےلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے،پولیس زرائع کے مطابق ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا