آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
جنرل عاصم منیر ، شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضرورپڑھیں:احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو تین نیب مقدمات میں بری کردیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی ملاقات کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔