(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات12بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا, جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا.
تحریری حکم نامے میں عدالت نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات12بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:مٹی کےبرتن میں پانی پینےکےحیرت انگیزفوائد
تحریری حکم نامے کے مطابق ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات 1بجے تک کھلے رہے گی جبکہ مارکیٹس کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے ہیں۔