امیر بالاج قتل کیس: اہم کردار بھی قانون کے شکنجے میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے والے اہم کردار ملک سہیل کو گرفتار کرلیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی تھی۔ ملک سہیل احسن شاہ کو کلمہ چوک سے کار میں لے کر طیفی بٹ کے گھر گیا۔ احسن شاہ نے ملاقات پر جاتے ہوئے اپنا موبائل فون بند کر دیا تھا۔ احسن شاہ اپنا چہرہ چادر سے ڈھانپ کر ملاقات کیلئے گیا۔
ملک سہیل نے احسن شاہ کی طیفی بٹ سے پہلی ملاقات جنوری میں کرائی، طیفی بٹ کی احسن شاہ سے 7سے 8ملاقاتیں ہوئیں۔ چار سے 5 ملاقاتوں میں ملک سہیل بھی احسن شاہ کے ساتھ موجود تھا۔
واضح رہے کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل میں اس کا دوست احسن شاہ ملوث نکلا تھا، پولیس نے احسن سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہرنائی: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 مزدور جاں بحق،8کو زندہ بچالیا گیا
امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے امیر بالاج سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔