منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،6 کاروائیوں کے دوران 30 کلو منشیات برآمد ہوئی جبکہ 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی سی ایس آفس راولپنڈی میں لاہور بھیجے گئے پارسل سے 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں تھائیلینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 1943 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہے۔ پشاور ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 85 آئس بھرے کیپسولز برآمد، مکران کوسٹل ہائی وے حب میں دو ملزمان سے 13 کلو ہیروئن اور 9 کلو چرس اور 980 گرام آئس برآمد جبکہ تاندلیانوالہ روڈ فیصل آباد کے قریب دو خواتین سے 1.5 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ جامشورو میں بھی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’خدا کیلئے ایسی باتوں کو چھوڑ دیں‘باجوہ کو پارلیمنٹ بلانے کی بات پر ن لیگ میں مخالفت
دوسری جانب کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے سمگل شدہ غیر ملکی کپڑے کی بھاری مقدار پکڑلی۔ خفیہ گودام پر چھاپے میں 30 ہزار کلوگرام غیر ملکی کپڑا برآمد کیا گیا ہے۔
کارروائی ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی انفارمیشن پر کی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس حارث انصاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری رضوان نے اپریشن کی نگرانی کی۔
خفیہ گودام سے پکڑے گئے کپڑے کی مالیت 9 کروڑ 70 لاکھ بتائی گئی ہے۔ گودام مالک محمد فیاض کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پکڑے گئے کپڑے کو کسٹمز کے ویئر ہاوس منتقل کردیا گیا ہے۔