آئی ایم ایف سے نئے قرض کی شرائط سامنے آگئیں

Mar 20, 2024 | 12:52:PM
آئی ایم ایف سے نئے قرض کی شرائط سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف سے نئے قرض کی شرائط سامنے آگئیں۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے ،پاکستان نے وسط مدتی اس قرض پروگرام کی خواہش کی ہے،نئے قرض پروگرام پر آئندہ ماہ مذاکرات ہوں گے ۔
نئے قرض پروگرام کے تحت ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ،کم ٹیکس ادا کرنے والے شعبوں پر ٹیکس لگایا جائے گا،ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر کیا جائے گا ،توانائی شعبہ کی پیداواری لاگت وصول کی جائے گی،بجلی کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کا نظام بہتر کیا جائے گا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی انتظامیہ کو بہتر کیا جائے گا ۔

ضرورپڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا
 آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو مقررہ ہدف تک لانے کے لیے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ طے کیا جائے گا،خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں گورننس کا نظام بہتر کیا جائے گا۔