سارہ خان کا نیا دلہن لک مداحوں کو بھاگیا

 سارہ خان کی جیولری اور اداؤں نے اس جوڑے کی شان مزید بڑھادی

Mar 20, 2024 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ علی خان نے منی سیریز "عبداللہ پور کا دیوداس"کے سیٹ پر دلہن بنی اپنی تصاویر شیئر  کردیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اپنی منی سیریز "عبداللہ پور کا دیوداس" کے سیٹ پر دلہن بنی اپنی تصاویر شیئر کی ،جس میں انہوں نے خوبصورت عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے، ان کے جوڑے اور انداز نے انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ان تصاویر میں انہوں نے اپنی لُک کو شاندار بنانے کیلئے ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا، ساتھ سارہ خان کی جیولری اور اداؤں نے اس جوڑے کی شان مزید بڑھادی۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹی وی سکرین پر آج کل پاکستانی فنکاروں کا راج ہے،ڈرامہ سیریل "عبداللّٰہ پور کا دیو داس" بھارت میں کامیابی سے جاری ہے، اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس اور سارہ خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ڈرامہ کی کہانی ایک ہی عورت سے محبت کرنے والے دو نوجوان دوستوں کی ہے,فخر اور کاشف دونوں گل بانو کے پیار میں گرفتار ہیں لیکن سوال تو یہ ہے کہ کیا گل بانو اپنے دیوداس سے واقف ہے؟

ڈرامے کی نہ صرف کہانی بہترین ہے بلکہ اس کے ساؤنڈ ٹریک بھی لاجواب ہیں, عدنان دھول، زین اور زوہیب کے "اوہ صاحب" جیسے ٹریکس، عاصم رضا کے بول کیساتھ ڈرامے کو تقویت بخشتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ "زی فائیو" کا چینل "زندگی" پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اس ٹی وی چینل پر کئی پاکستانی ڈرامے نشر کیے جا چکے ہیں جنہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

2017 میں چینل ’زندگی‘ کی نشریات آن لائن منتقل ہوگئی تھیں لیکن سال 2022 میں دوبارہ اس چینل کو بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں