5 ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کو 12 ارب کا ترقیاتی پیکج دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت لیگی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کا پیکج تیار کر لیا گیا،ہنگامی بنیادوں پر 5 ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کو 12 ارب کا ترقیاتی پیکج دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کو 4 ارب سے زائد کا فنڈ دیا جائے گا،عبدالعلیم خان کے حلقہ این اے 117 کو 3 ارب ارب 50 کروڑ ملیں گے،حمزہ شہباز شریف کو این اے 118 کیلئے 2 ارب 70 کروڑ روپے دئیے جائیں گے،عطا تارڑ کو این اے 127 کیلئے 9 کروڑ روپے دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ عون چودھری کو این اے 128 کیلئے صرف 5 کروڑ 66 لاکھ روپے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بنائیں ۔۔۔پیسے بچائیں،سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
این اے 128 میں محمد ثقلین کو 26 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ دیا جائے گا،لاہور کے تین زون ،راوی ،گلبرگ اور داتا گنج بخش میں سڑکوں اور گلیوں کی پختگی ہوگی،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سیوریج کے مسائل حل ہوں گے ۔