(24نیوز) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم میں 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔
یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 25-2022 کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔ 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید 2 مقدمات میں بری
میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچ شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔