عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mar 20, 2024 | 14:52:PM

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تسلسل برقرار  جس کے باعث قیمتیں  ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.00 ڈالر فی بیرل جبکہ عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

 دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 تیل کی عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ طے،انٹربینک  میں ڈالر  کا اچانک ریٹ گر گیا

خیال رہے کہ چند دن قبل عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  کم ہوئی تھیں مگر  پاکستانیوں کو عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات نہ مل سکے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام پیٹرول کی قیمت میں کمی سے  محروم رہی جبکہ  نئی حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رہنے کا اعلان کیا گیا ۔

  عالمی میڈیا کے مطابق  عالمی منڈی میں کروڈ آئل 80 ڈالر سے کم ہوکر 78.25 ڈالرز فی بیرل ہوا لیکن عالمی مارکیٹ میں ہونیوالی کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک نہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بنائیں ۔۔۔پیسے بچائیں،سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مزیدخبریں