20 ہزار بائیکس کا منصوبہ،معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) طلبہ کے لئے 20 ہزار بائیکس کے منصوبے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ 20ہزار بائیکس منصوبے کےایم او یو پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے دستخط کئے، اس کے علاوہ صدر پنجاب بنک ظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلباءکیلئے مجوزہ الیکٹرک ،پٹرول بائیکس کا معائنہ کیا، مریم نواز نے بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی۔ مریم نواز نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کےمطابق کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ بائیک کے لئے طلباء کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا، طلبا کو بلا سود ماہانہ اقساط پر بائیکس دی جائیں گی، طلبا کو آسان اقساط پر بائیک کی فراہمی پر سود حکومت دے گی۔
واضح رہے کہ پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5ہزار اور ای بائیک کی قسط 10ہزار سے کم ہوگی۔ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔