(24 نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 95 ہزار 3 سو 2 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: موبائل فونز کیلئے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی، بھاری کمی کر دی گئی
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔