صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی،وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا،مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری سے تصور ہوگی،مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟خریداروں کیلئے پریشان کن خبر