رواں سال کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا، ڈبلیو ایم او
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کو متاثر کرنے لگیں، رواں سال کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایم او نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، اپنی رپورٹ میں عالمی موسمیاتی تنظیم نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں 2024 میں درجہ حرات مزید بڑھے گا، بحیرہ عرب میں درجہ حرارت میں اضافے کا اثر تمام ساحلی شہروں پر ہوگا،بحیرہ عرب میں درجہ حرارت میں اضافے کو ’النینو ‘کا نام دیا گیا ہے،النینو کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ النینو کے باعث رواں سال کم بارشیں اور موسم گرم رہے گا، بڑھنے والے درجہ حرارت کا اثر ایشیا کے مختلف حصوں پر مختلف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی النینو کا سال رہا ہے، النینو کے باعث شہر قائد میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایک ساتھ 6 اضلاع میں خطرناک وائرس کی تصدیق