23 مارچ پریڈ ؛راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل ہو گی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے راولپنڈی میں 21 مارچ بروز جمعرات ، 22 مارچ بروز جمعہ مقامی سطح پر تعطیل ہو گی ، ساتھ ہی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی چھٹی کا اطلاق راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جاری امتحانات پر نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اس طرح راولپنڈی میں جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک کےبعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا،دیگر کرنسیوں کو بھی روپے کا رگڑا