دہشت گردی کیخلاف عملی اقدامات کرنا ہونگے،  کسی کو معافی نہیں ملے گی: وزیر داخلہ

Mar 20, 2024 | 19:24:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اب عملی اقدامات کرنا ہونگے،  کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) ہیڈ کوارٹر  کا دورہ کیا، ان کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سربراہ نیکٹا، سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام نے شرکت کی، سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر ریلوے سے سفر کرنیوالوں اچھی خبر

 اجلاس میں متعدد بڑے فیصلے کیے گئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس بھی طلب کر لیا جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو ( ری سٹرکچرنگ ) کی جائے گی، دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد  کی جانے والی کارروائی سے زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اوردہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خاتمہ کیاجائے، اب عملی اقدامات کرنا ہونگے،  کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پرمکمل  عملدرآمد کیا جائے۔

مزیدخبریں