پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے استعفیٰ دے دیا

Mar 20, 2024 | 20:42:PM
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری  حماد اظہر نے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے تنظیمی عہدوں سے استعفے کا اعلان کیا، اپنی ٹویٹ میں  حماد اظہر نے بتایا کہ 

استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے، بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے،

سمجھتا ہوں کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی چئیرمین تک براہ راست رسائی ضروری ہے،بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 9 کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار،کتنے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا؟جانیے