جعلی وکلاء کیخلاف کریک ڈاؤن، عدالتوں سے سزائیں دلوانے کا آغاز ہو گیا

Mar 20, 2024 | 22:48:PM

 (ملک اشرف) جعلی  وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن اور انہیں عدالتوں سے سزائیں دلوانے کے منصوبہ پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

 پراسیکیٹور جنرل  پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو مراسلہ لکھ کر ان سے جعلی وکلاء کے خلاف درج  مقدمات کی تفصیلات طلب کیں ہیں، مراسلہ کے ذریعے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے تفصیلات مانگی گئی ہیں کہ جعلی وکلاء کے خلاف کتنے مقدمات، درج ہوئے، کتنے مقدمات میں جعلی وکلاء کے چالان ہوئے، اگر کوئی مقدمہ خارج کیا ہے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کا مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے تحریری جواب کے بعد جعلی وکلاء کے خلاف مقدمات کی پیروی کی جائے گی، ٹرائل کورٹس میں مقدمات کی بھر پور  پیروی کر کے جعلی وکلاء کو سزائیں دلوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں