مجھے کنگ نہ کہا جائے، ویرات کوہلی کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف بھارتی کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں کنگ کہہ کر نہ پکارا جائے کیونکہ انہیں اس لقب سے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ٹیم کی نئی جرسی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ویرات کوہلی بھی شریک ہوئے، ویرات کوہلی نے جنوبی اقریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسز کے ساتھ مل کر فرنچائز کی نئی جرسی لانچ کی، اس دوران ایم چنا سوامی سٹیڈیم ویرات کوہلی کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی ٹیم کا اعلان، ٹیموں کے کتنے کتنے کھلاڑی شامل؟ کپتان کون؟ جانیے
سٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے مداحوں پر زور دیتے ہوئے درخواست کی کہ مجھے مزید کنگ کے نام سے نہ پکارا جائے، مجھے صرف ویرات کہیں، جب کنگ پکارا جاتا ہے تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
اس دوران ویرات کوہلی سے سوال کیا گیا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں آنے سے متعلق کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ کوہلی نے جواب میں کہا کہ کرکٹ کے میدان میں واپس آنا بہت اچھا لگا ہے۔