آسٹریلیا سے دوبارہ سیریز ملتوی, افغانستان کرکٹ بورڈ کا مایوسی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آسٹریلیا سے دوبارہ سیریز ملتوی ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ردّعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا ہے جو مایوس کن ہے، کرکٹ آسٹریلیا پر آسٹریلوی حکومتی کے دباؤ کو سمجھتے ہیں، آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو بورڈ پر مسلط نہ کرے، آسٹریلیا ماضی میں ایک ٹیسٹ اور گزشتہ برس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوا، کرکٹ آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل پر غور کرے، کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے میں رہے تاکہ دستبردار ہونے کے اعلان سے قبل کوئی حل نکالے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی ٹیم کا اعلان، ٹیموں کے کتنے کتنے کھلاڑی شامل؟ کپتان کون؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، ہم اپنے ماضی کے موقف پر قائم ہیں اور ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ سال ون ڈے سیریز بھی ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ہیومن رائٹس کی گرتی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔