پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

Mar 20, 2025 | 08:55:AM
پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا، رکن  صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کیلئے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرینگے۔

بلوچستان اسمبلی کے اس اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیاہے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کال اٹینشن نوٹس امن وامان اور مہنگائی پرعمومی بحث بھی اجلاس کا حصہ ہے۔