رؤف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پولیس کو 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری سے روک دیا۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ ابھی تک نہیں آیا تو دلائل ممکن نہیں جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ آجائے گا دلائل دیے جائیں۔
روف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تھانہ آبپارہ، کراچی کمپنی اور مارگلہ کے مقدمات کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں رمضان کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نےبیت المقدس کا رخ کر لیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔