آمنہ عروج،حسن شاہ ودیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت

Mar 20, 2025 | 10:39:AM
آمنہ عروج،حسن شاہ ودیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اوراغواء برائےتاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج،حسن شاہ اوردیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی۔

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اوراغواء برائےتاوان کیس میں آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت12ملزمان کوجیل سےعدالت میں پیش کیا جائیگا۔

آج آخری گواہ تفتیشی افسرعمران یوسف کےبیان پرجرح کی جائے گی،ملزمان کے وکلاء تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے،عدالت نےتفتیشی افسرعمران یوسف کوپیش ہونےکاحکم دےرکھاہے،مقدمہ کے دیگر گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشدجاویدکیس پرسماعت کریں گے۔