ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر آج جاری کریں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر آج جاری کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم مکمل ختم کرنے کے لیے امریکی صدر کو کانگریس کی حمایت درکار ہوگی۔
انتظامیہ پہلے ہی اس محکمے کی افرادی قوت میں تقریباً 50 فیصد کمی کر چکی ہے، تاہم اسے مکمل طور پر بند کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں:یوکرین کا بھی روس سے 30 روز کیلئے عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق
واضح رہے کہ ٹرمپ انتطامیہ امریکی محکمہ تعلیم کی افرادی قوت نصف کرچکی ہے۔ امریکی محکمہ تعلیم میں اس سال کے آغاز پر 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران محکمہ تعلیم کو ختم کرنے اور اس کے بجٹ میں نمایاں کٹوتی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اس پالیسی کے تحت پہلے ہی محکمے کی افرادی قوت تقریباً نصف ہو چکی ہے، زیادہ تر برطرفیوں کے ذریعے جبکہ درجنوں گرانٹس اور معاہدے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی صدر بیکی پرنگل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام تعلیمی پروگراموں کو شدید نقصان پہنچائے گا۔