عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ

Mar 20, 2025 | 10:49:AM
عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست آج بھی کاز لسٹ سے آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں نیا موڑ آگیا، عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کازلسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس آج بھی کاز لسٹ میں نہ ہوا تو تب بھی سماعت ہوگی۔

دوسری جانب جیل ملاقاتوں سے متعلق 20 سے زائد یکجا کیسز کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ آج سماعت کرے گا جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بینچ میں شامل ہونگے۔

یاد رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ساری درخواستیں یکجا کر کے ایک لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی تھی۔